عمران خان نے مسائل کا کوئی حل نہیں بتایاسعد رفیق
نعرے بازی سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی، ن لیگ بہتر کام کر رہی ہے،کل تک میں گفتگو
خواجہ آصف سب نے اپنے اپنے شعبے میں دن رات کام کیا ہے،وزیرریلوے۔فوٹو:فائل
مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے چھ ماہ میں بہتر انداز میں قوم کی خدمت کی ہے۔
تمام اراکین اسمبلی بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں، چوہدری نثار، خواجہ آصف سب نے اپنے اپنے شعبے میں دن رات کام کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی ریلی میں نونکاتی ایجنڈہ نہیں دیا انھوں نے اپنی خواہشات بیان کی ہیں اور یہ اچھی خواہشیں ہیں، مہنگائی بیروزگاری غربت دہشتگردی ختم ہونی چاہئیں، میں سمجھتا تھا کہ عمران خان اس ریلی میں ان سب چیزوں کے خاتمے کی ترکیب بھی بتائیں گے لیکن انہوں نے کوئی حل نہیں بتایا، سیاسی باتیں کرنے، نعرے بازی سے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی، جب مہنگی بجلی عوام کو ملے گی تو پھر ہر چیز مہنگی ہو جائیگی، خواجہ آصف کا کام سب سے مشکل تھا مگر انھوں نے پھر بھی دن رات محنت کر کے جنگی بنیادوں پر بہت سے پراجیکٹ شروع کر دیئے، اب یہ پراجیکٹ ڈھائی سے تین سال تک پورے ہونگے اور پھر اسکے بعد مہنگائی مرحلہ وار کم ہوتی جائیگی۔
چوہدری نثار نے بارہ تیرہ سال بعد کراچی میں بلاتفریق غیر سیاسی آپریشن کیا ہے، آج کراچی کے تاجر کہتے ہیں کہ حالات پہلے سے بہتر ہیں، ریلیاں دھرنے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن آج ہمیں سیاسی طور پر میچور ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ لاہور کی ریلی بہت اہم تھی، مال روڈ پر ایک پھول تک نہیں ٹوٹا، پرامن طریقے سے حکومت سے کچھ معاملات میں اتفاق رائے کیا گیا اور کچھ پر اختلاف ظاہر کیا کہ ایسے نہیں ایسے ہونا چاہیے، اگر موجودہ حکومت صرف کرپشن کو روک لے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں، تمام تر خرابیوں اور برائیوں کیوجہ کرپشن ہے، اسکے علاوہ انصاف ہر کسی کے گھر میں پہنچے تو عوام کی زندگی کی تلخیاں کم ہو جائیں گی، ڈرون روکنا صرف پی ٹی آئی کا ہی نہیں نواز شریف کا بھی مسئلہ ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ہم نے عوام کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تین ارب روپے روزانہ چھاپتی تھی اور موجودہ حکومت چھ ارب کے نوٹ روزانہ چھاپ رہی ہے اور اسی حساب سے مہنگائی بھی پچھلی حکومت کے مقابلے میں ڈبل ہو چکی ہے، حکومت کی پالیسیوں کیوجہ سے ملک کے قرضے بھی بڑھ گئے ہیں، پاکستان ریلوے میں خواجہ سعد کے آنے کے بعد بیس فیصد بہتری ہوئی ہے باقی شعبوں میں بھی ایسے ہی ہونا چاہئے۔