پنجاب یوتھ فیسٹیولشہر کے 3 ٹاؤنز میں کرکٹ مقابلوں کا انعقاد

گلبرگ ، شالامار ،اور نشتر ٹائونز میں کھیلوں کے میلے کیلیے تقریبات سجائی گئیں

گلبرگ ، شالامار ،اور نشتر ٹائونز میں کھیلوں کے میلے کیلیے تقریبات سجائی گئیں .فوٹو: آئی این پی/فائل

صوبائی دارلحکومت لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کا آغازہوگیا، فیسٹیول کے پہلے روز شہر کے 3 ٹائونز میں ٹیپ بال کرکٹ سمیت کئی مقابلے شروع ہو گئے۔

کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھنے کیلیے شہریوں کا ہجوم امڈ آیا،کئی ٹائونز میں مقابلوں کی رونقیں بڑھانے کیلیے گھوڑا ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ گلبرگ ٹائون، شالامار ٹائون اور نشتر ٹائون میں یوتھ فیسٹول کی تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،گلبرگ ٹائون میں ٹیپ بال کرکٹ کی 12 ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے، فخر الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 74اسکور کیے، جاوید الیون نے ہدف 4اوور میں حاصل کر لیا، زاہد 35رنز بناکر نمایاں رہے، 99یو سی بلاک نمبر 8میں وقاص الیون نے سکندر الیون کو ہرادیا، ظہیر احمد 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔




ایک اور میچ میں کاشف الیون نے ندیم الیون کو شکست دی، یوسی 95بلاک نمبر 1 ایف سی کالونی میں وسیم الیون نے انعام الیون کو مات دیدی، شعیب 42 کی اننگز کھیلی، شالامار ٹائون میں نمائشی کرکٹ میچ میں ٹائیگر الیون نے جاوید الیون کو ہرادیا۔ نشتر ٹائون میں ارشد الیون نے حافظ الیون کو زیر کرلیا، وحید الیون نے فضل الیون کاشکار کرلیا۔ نشترٹائون میں یوتھ فیسٹول تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میاں نصیر احمد نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے ذریعے ملک کا نام روشن ہو گا، کامیاب کھلاڑی اندرون اور بیرون ملک میں پاکستان کا اچھا تاثر قائم کریں گے، ارکان صوبائی اسمبلی چودھری شہباز، رانا مبشر، راحیلہ خادم حسین، حنا بٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔اس موقع پر تمام ٹائونز کے ٹی ایم اوز اور ایڈمنسٹریٹر سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
Load Next Story