جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں پر درآمد کنندگان سے جواب طلب

امپورٹرز حضرات سے گاڑیوں کی چابیاں طلب کیں تو وہ لوگ چابیاں بھی نہ دے سکے، وکیل کسٹم کلکٹر

امپورٹرز حضرات سے گاڑیوں کی چابیاں طلب کیں تو وہ لوگ چابیاں بھی نہ دے سکے، وکیل کسٹم کلکٹر ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں کی کسٹم کلیرنس سے متعلق کسٹم کلکٹر کی اپیل پر درآمد کنندگان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں کی سے متعلق کلکٹر کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس قاضی محمد امین نے کہا گاڑیوں کے چوری ہونے سے متعلق محکمہ کسٹم کے پاس کیا شواہد ہیں۔


کسٹم کلکٹر کے وکیل نے کہا کہ2017 میں چودہ مہنگی لگثرری گاڑیوں کو امپورٹ کیا گیا، کسٹم کلئیرنگ آفیسر نے نوٹ کیا کہ سب گاڑیوں کے ڈرائیونگ سائیڈ کے تالے ٹوٹے تھے، امپورٹرز حضرات سے گاڑیوں کی چابیاں طلب کیں تو وہ لوگ چابیاں بھی نہ دے سکے، کسٹم کلکٹر نے شک پر جاپان قونصلیٹ کو خط لکھا ، جواب میں جاپان قونصلیٹ نے ای میل میں تمام گاڑیوں کے چوری ہونے کی تصدیق کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا قونصلیٹ میل میں تو انٹرپول کیذ ریعے جاپان پولیس سے رابطے کا بھی کہا تھا ،کیا رابطہ کیا گیا ؟ وکیل نے کہا کسٹم حکام نے چوری شدہ کی تصدیق پر گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا تاہم امپورٹرز نے عدالت میں چیلنج کردیا۔
Load Next Story