فلموں سے سماج میں تبدیلی کی امید بیکار ہے نصیرالدین شاہ
فلم اسٹار خود کو بہت کچھ سمجھتے ہیں مگروہ ہیئر اسٹائل کے علاوہ کچھ نہیں بدل سکتے،بالی ووڈ اداکار
ہم لوگ اتنی محنت سے فلمیں بناتے ہیں اس لیے اپنی اہمیت کچھ زیادہ ہی سمجھنے لگتے ہیں۔ لیکن ایسا کچھ ہے نہیں۔فوٹو:فائل
بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ فلموں کے ذریعہ سماج میں کسی تبدیلی کی امید کرنا بیکار ہے۔
یہ بات انھوں نے ممبئی میں اپنی آنیوالی فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' کی تشہیری مہم کے دوران کہی ۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ ہم فلم اسٹار کے ہیئر اسٹائل کے علاوہ کچھ نہیں بدل سکتے۔ وہ تو ہم لوگ اتنی محنت سے فلمیں بناتے ہیں اس لیے اپنی اہمیت کچھ زیادہ ہی سمجھنے لگتے ہیں۔ لیکن ایسا کچھ ہے نہیں۔
اس موقع پرانھوں نے کہاکہ ''بھاگ ملکھا بھاگ ''انتہائی ڈرامائی اور بناوٹی قسم کی فلم تھی۔ فرحان نے اس کے لیے سخت محنت کی لیکن جسم بنا لینا اور بال بڑھا لینا ہی تو کافی نہیں ہوتا۔ تھوڑی اداکاری بھی کر لیتے تو اچھا ہوتا۔نصیر الدین شاہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنی اس فلم میں فرحان اختر ملکھا سنگھ جیسے لگ ہی نہیں رہے تھے۔انھوں نے کہا: 'ملکھا جی تو فلم کی چمک دمک اور فرحان اختر کو دیکھ کر خوش ہو گئے کہ ارے بھیا یہ میں ہی تو ہوں۔ کیا ان کے پاس اپنی پرانی تصاویر نہیں تھی۔ نہ جانے فرحان کس زاویے سے انھیں اپنے جیسے لگے۔