ورلڈ ٹی 20 کی میزبانیکولکتہ اور رانچی مضبوط امیدوار
حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
پاکستان کی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے بعد مقابلے بھارت میں کرائے جانے کے امکانات بڑھ گئے۔ فوٹو: فائل
بنگلہ دیش میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی میزبانی کیلیے کولکتہ اور رانچی متبادل وینیوز کے طور پر سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان کی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے بعد مقابلے بھارت میں کرائے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں ہوٹل کے باہر بم دھماکے کے بعد ویسٹ انڈین انڈر 19ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی، بعد ازاں ملاعبدالقادر کو پھانسی دیے جانے پر ماحول مزید کشیدہ ہوگیا، پاکستان میں قرارداد منظور کیے جانے پر مخالفین کی طرف سے مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہوا، پی سی بی نے دبے الفاظ میں تحفظات کا اظہار کیا۔
دوسری طرف وزارت خارجہ کے ذریعے صورتحال پر نظر بھی رکھی جارہی ہے، ان حالات میں بنگلہ دیش میں ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے انعقاد پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی کی خراب صورتحال خاص طور پر پاکستان کی طرف سے تحفظات کے اظہار نے بنگلہ دیش کی میزبانی پر سوالیہ نشان لگا دیا،آئی سی سی بھی شریک ٹیموں کی سیکیورٹی کو بڑی اہمیت دیتی اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، متبادل وینیوز کے طور پر کولکتہ اور رانچی مضبوط امیدوار ہیں، حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہی ہوگا تاہم بھارت مقابلے کرانے کیلیے تیار ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20کا آغاز 16مارچ سے ہونا ہے،اس دوران بھارت میں بھی الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی۔