مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے سرتاج عزیز
ہمارا موقف واضح ہے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے
ہمارا موقف واضح ہے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے،مشیرخارجہ۔فوٹو:فائل
مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاکستانی حکومت کا موقف واضح ہے، پیچھے ہٹنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،مسئلہ کشمیر کاحل کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ہوناچاہیے ۔
منگل کوجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعل حسین ملک سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ خطے کاامن کشمیرکے امن سے وابستہ ہے،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انھوں نے مسئلہ کشمیرکے حل اورجموں وکشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے یاسین ملک کے کردارکوسراہا۔اس موقع پر یاسین ملک کی اہلیہ مشعل حسین ملک نے کہاکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پردیوارکی تعمیرعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔