نائیجیریا فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپیں 70 افراد ہلاک
لڑائی کے دوران 15 فوجی بھی ہلاک، 5 عام شہری مارے گئے،جنگجوئوں کے حملوں کے بعد فوج کی کارروائیاں تیز
فوجی حکام کے مطابق اسلامی شدت پسندوں کواس وقت ہلاک کیاگیاجب وہ کیمرون کی سرحد پار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔فوٹو:فائل
لاہور:
نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں فوج اورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق اسلامی شدت پسندوں کواس وقت ہلاک کیاگیاجب وہ کیمرون کی سرحد پار کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔لڑائی کے دوران15 فوجی بھی ہلاک ہوئے جبکہ 5 عام شہری بھی مارے گئے۔
نائیجیرین فوج نے باما شہرمیں فوجی کیمپوں پر بوکوحرم کے جنگجوئوں کی جانب سے گرنیڈ، لانچراورطیارہ شکن گنوں سے حملوں کے بعد شمال مشرقی علاقوں میں کاروائیاں تیزکردی ہیں۔