آئی سی سی کا انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کوموخر کرنے پر غور

گورننگ باڈی یا بنگلادیشی بورڈ نے اس نے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔

گورننگ باڈی یا بنگلادیشی بورڈ نے اس نے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی نے پہلے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کو بھی کچھ عرصے کیلیے موخر کرنے پر غور شروع کردیا۔


انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ جنوری 2021 میں بنگلادیش میں شیڈول ہے تاہم اس کو اگلے سال کے آخری حصے تک ملتوی کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اگرچہ گورننگ باڈی یا بنگلادیشی بورڈ نے اس نے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، مگر دونوں بنگلادیش میں کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی اعلان کیا جائے گا۔
Load Next Story