میراڈونا فٹبال کی دنیا کو اداس کرگئے
دنیائے فٹبال اس لیجنڈری کھلاڑی کی موت پر سوگوار ہے۔
دنیائے فٹبال اس لیجنڈری کھلاڑی کی موت پر سوگوار ہے۔(فوٹو، فائل)
فٹبال کی دنیا میں راج کرنے والے ارجنٹائن کے سابق انٹرنیشنل پروفیشنل فٹبالر ڈیگو میراڈونا انتقال کرگئے، دنیائے فٹبال اس لیجنڈری کھلاڑی کی موت پر سوگوار ہے،ان کی عمر 60برس تھی،ان دنوں ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے منیجرکی ذمے داری ادا کرنے والے میرا ڈونا دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔
30 اکتوبر 1960کو پیدا ہونے والے میراڈونا نے نیپولی اور بارسیلونا ایف سی کے مڈ فیلڈرکی حیثیت سے فٹبال میں نام کمایا،ارجنٹائن فٹبال کے لیے ان کی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ رواں ماہ کی ابتدا میں ڈیگو میراڈونا کے دماغ میں خون کے لوتھڑے جم جانے کی سرجری ہوئی تھی، وہ سخت تکلیف میں تھے۔
میراڈونا کا شمار فٹبال کے ان طلسماتی اسٹارکھلاڑیوں میں ہوتا تھا، جن کا تقابل برازیل کے مایہ نازکھلاڑی پیلے سے کیا جاتا تھا، پیلے نے اپنے ہمعصر فٹبالرکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم میرا ڈونا کے ساتھ آسمان میں فٹبال کھیلیں گے۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے میراڈونا کی یاد میں تین منٹ کی خاموشی اختیارکی۔ ارجنٹائن اور پرتگال کے اسٹارکھلاڑی لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو بھی میرا ڈونا کی یاد میں افسردہ تھے۔ میسی نے کہا کہ میراڈونا رخصت ہوگئے مگر ہمیں یاد رہیں گے،کرسٹیانو رونالڈوکا کہنا تھا کہ ان کی فائٹنگ اسپرٹ اورناقابل شکست رہنے کا جذبہ عظیم تھا اور قدرت کا عطیہ اور ڈائمنڈ تھے، میراڈونا کی زندگی اورآف گراؤنڈ سرگرمیاں ہمیشہ میڈیامیںزیربحث رہیں ، وہ منشیات کے استعمال کے الزامات کی زد میں رہے۔
1991اور1996 میں ان پر منشیات اورکوکین کے استعمال پر کارروائی ہوئی، پابندی لگی، روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انھیں عہدہ سے ہٹادیا گیا۔ ارجنٹائن کے ایک اہم میچ میں ان کا انگلینڈ کے خلاف ہاتھ سے کیا گیا گول '' ہینڈ آف گاڈ''قرار دیا گیا اور دوسرے گول میں انھوں نے اپنی شاندار ڈربلنگم، چمتکاری اور اسپیڈ سے شائقین فٹبال کو حیرت زدہ کردیا، اس گول کو صدی کے بہترین گول کا نام دیا گیا۔
وہ بلاشبہ لاطینی امریکا کے ایک جینئس فٹبالر تھے، وہ اطالوی کلب نیپولی کی جانب سے بھی کھیلے۔ 1986 کا ورلڈ کپ وہ اپنی قیادت میں ون مین اسکواڈ کی حیثیت میں جیت کر ارجنٹائن لوٹے، فتح سے سرشار تھے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرایع کے مطابق انھیں فٹبال کی کوچنگ کے لیے پاکستان آنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی لیکن قسمت نے یاوری نہیں کی۔ میراڈونا کی شخصیت اسکینڈلزکا شکار رہی تاہم دنیا کو میراڈونا کا نعم البدل مشکل سے ملیگا، وہ فٹبال کے انمول جادوگر تھے۔