قائد اعظم کے فلسفے پر چل کر ملک ترقی کرسکتا ہےشرمیلا فاروقی
بانی پاکستان کی جائے پیدائش وزیر مینشن میں137 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
معاون خصوصی کی مسیحیوں کو مبارکباد،کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کی شرکت ۔ فوٹو : ایکسپریس / فائل
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر حکومت سندھ، کراچی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بدھ کو وزیر مینشن کھارادر میں بانی پاکستانی کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی،کمشنر کراچی شعیب صدیقی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا تقریب سے خطاب میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پاکستان اور ہم سب کی پہچان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ان جیسی عظیم شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ان کے فلسفے پر چل کر ہی ہمارا ملک ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے ،آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح کا 137 ویں یوم پیدائش منارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج 25 دسمبر مسیحی برادری کی عید ہے جس پر میں انھیں مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ہمارے بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور پیپلز پارٹی کا یہی نصب العین ہے کہ جھگڑوں اور اختلافات کو بھلا کر ہمیں گلدستے کی طرح رہنا چاہیے،کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا کہ قائداعظم کے جائے پیدائش پر اس پروقار تقریب کے انعقاد کا سہرا وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی کو جاتا ہے اب یہ تقریب ہر سال یہاں منعقد کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ملزمان کیخلاف جاری آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ میں40 فیصد ، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں بھی کمی آئی ہے ، قائداعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن اور اطراف کے علاقے کو ساف ستھرا رکھا جائے۔