زندگی میں پاکستان کا عیسائی وزیر اعظم دیکھنا چاہتا ہوں بلاول بھٹو

اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے چاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی

اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے چاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی ۔فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں پاکستان کا عیسائی وزیراعظم دیکھنا چاہتاہوں،ملک کوقائد اعظم کا پاکستان بناکررہیں گے۔


چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے، بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پرکرسمس ڈے اور یوم قائد اعظم کے حوالے سے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ آج کے روز حضرت عیسیٰ کی ولادت پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں کسی عیسائی کو پاکستان کا وزیراعظم بنتے دیکھوں،علاوہ ازیں 25 دسمبرکو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہونے کے حوالے سے انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے چاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
Load Next Story