تعلیمی اعلانات

بی ایڈ، ایم ایڈ (مارننگ اور ایوننگ) کے طلبا اپنے کالجز میں امتحانی فارم31 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔

بی ایڈ، ایم ایڈ (مارننگ اور ایوننگ) کے طلبا اپنے کالجز میں امتحانی فارم31 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے تحت بی ایڈ، ایم ایڈ (مارننگ اور ایوننگ) کے طلبا اپنے متعلقہ کالجز میں امتحانی فارم31 دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کراسکتے ہیں۔


بی ایڈ (مارننگ) اور فرسٹ ائیر، سیکنڈ ائیر (ایوننگ) کی کل فیس4425 روپے ہے جبکہ ایم ایڈ (مارننگ) اور فرسٹ ائیر،سیکنڈائیر (ایوننگ) کی فیس 5625روپے ہے،2007 یا اس سے قبل کے طلبا کو امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہوں گے٭ جامعہ کراچی کے تحت ایم اے، ڈبل ایم اے (پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے رجسٹریشن فارم مع 2700 روپے فیس31 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، مضمون کی تبدیلی کے لیے بھی ان ہی تاریخوں میں700 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لیے بینک کائونٹرواقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے صبح 9 تا دوپہر ایک بجے تک رجوع کیا جاسکتا ہے٭ جامعہ کراچی کے سردار یسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام سی وی لکھنے اور انٹرویوکے طریقے کے موضوع پر 2 روزہ کورس26 سے27 دسمبر تک منعقدکیا جارہا ہے جبکہ ''ارلی چائلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ'' کے موضوع پر2 روزہ کورس 30 تا31 دسمبر تک منعقد کیا جارہا ہے، کورس کے اوقات دوپہر ڈیڑھ بجے سے سہہ پہر ساڑھے4 بجے تک ہوں گے۔
Load Next Story