صحافیوں اور فنکاروں کے علاج کیلیے دو خصوصی وارڈز بنائے جائینگے میرا

مجھے گورنرپنجاب کی طرف سے اسپتال بنانے کے لیے اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، میرا

مجھے گورنرپنجاب کی طرف سے اسپتال بنانے کے لیے اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، میرا. فوٹو: فائل

معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اسپتال میں صحافیوں اورفنکاروںکی فیملیوں کے علاج کے لیے دوخصوصی وارڈز بنائے جائینگے۔


ماضی کی معروف اداکارہ وہدایتکارہ شمیم آراء کا علاج بھی میرے ہی اسپتال میںمفت کیاجائے گا۔ جہاں تک بات وینا ملک کی شادی کی ہے تومجھے نہیں پتہ کہ وہ اس سے پہلے کتنی شادیاں کرچکی ہے۔ اگروینا ملک نے شادی کرلی ہے تومیری نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہے۔

ان خیالات کااظہارمیرانے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہا کہ اب میری تمام توجہ اسپتال کی تعمیر پرمرکوز ہے۔ میں نے فلمسازوں کو ایڈوانس کی رقم 18لاکھ روپے واپس کردیے ہیں۔ مجھے گورنرپنجاب کی طرف سے اسپتال بنانے کے لیے اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے جس کی وجہ سے امید ہے کہ جلد ہی اسپتال کی تعمیرکاکام شروع کردیاجائے گا۔
Load Next Story