4 ہزارون ڈے رنز حفیظ 14 ویں پاکستانی پلیئر بن گئے
باہمی سیریز میں 3 سنچریاں بنانے والے چھٹے بیٹسمین ، ظہیر عباس کے بعد اعزاز پایا
مجموعی اسکور کو140 میچز میں30.95 کی اوسط سے4055تک پہنچا دیا۔فوٹو:اے ایف پی
محمد حفیظ ون ڈے کرکٹ میں 4 ہزار یا زائد رنز مکمل کرنے والے14 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
انھوں نے یہ اعزاز بدھ کو سری لنکا کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں اپنے نام کیا، ناقابل شکست 113رنز کی اننگز نے ان کے مجموعی اسکور کو140 میچز میں30.95 کی اوسط سے4055تک پہنچا دیا، اس دوران انھوں نے 9سنچریاں اور 18ففٹیز بنائیں، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 11701رنز انضمام الحق نے اسکور کیے ہیں، محمد یوسف9554، سعید انور8824 اور شاہد آفریدی7479 رنز بنا چکے۔
دریں اثنا حفیظ باہمی سیریز میں 3 سنچریاں بنانے والے چھٹے بیٹسمین بن گئے، پاکستانی ظہیر عباس کی جانب سے اس کارنامے کو انجام دینے کے 30برس بعد انھوں نے اسے دہرایا، رواں سیریز میں حفیظ 203.50 کی ایوریج سے 407 رنز بنا چکے، پہلے میچ میں انھوں نے122، دوسرے میں32 اور تیسرے میں140ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلیں، وہ سیریز میں تین وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔