کینگرو کرکٹرز نے میچ کی تیاریوں کے دوران کرسمس منائی بچوں کے ساتھ کرکٹ

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہیں پرکرسمس لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام پلیئرز اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہوئے۔

کھلاڑیوں کی کرسمس:میلبورن میں آسٹریلوی کرکٹرز شین واٹسن، مچل جانسن،بریڈہیڈن، مائیکل کلارک، ناتھن لیون،اہل خانہ و دوستوںکے ساتھ تقریب میں شریک، بائیں جانب ڈربن میں جنوبی افریقی کرکٹر گریم اسمتھ ساتھیوں کے ہمراہ خوشیاں منا رہے ہیں، برسبین میں ٹینس اسٹار ماریا شراپووا بھی خصوصی کیپ پہنے مسرور۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹرز نے چوتھے ٹیسٹ کی تیاریوں کے دوران ہی کرسمس منائی۔

اس موقع پر بریڈ ہیڈن اور بولنگ کوچ کریگ میک ڈرمٹ کے بیٹے بھی موجود تھے، دونوں کے نام زیک ہی ہیں، ان بچوں نے نیٹس میں اپنی بولنگ اور بیٹنگ صلاحیتوںکا بھرپور مظاہرہ کیا۔




کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہیں پرکرسمس لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں تمام پلیئرز اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہوئے۔



ڈیوڈ وارنر کی دوست کینڈک فالزون ساتھ تھیں جبکہ کلارک نے بھی اہلیہ کیلی کے ہمراہ کرسمس ٹری کے ساتھ تصاویر بنوائیں، سیریز میں اب تک تباہی مچانے والے مچل جونسن اپنی بیگم جیسیکا اور بیٹی روبیکا کے ہمراہ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

Load Next Story