انگلینڈ کو ساکھ بچانے کے لالے پڑگئے چوتھا ایشز ٹیسٹ آج شروع ہوگا

کپتان الیسٹرکک کو ٹوٹ پھوٹ کی شکارٹیم کو پھر سے یکجا کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے

کپتان الیسٹرکک کو ٹوٹ پھوٹ کی شکارٹیم کو پھر سے یکجا کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔فوٹو:گیٹی امیجز/فائل

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میلبورن میں جمعرات سے کھیلا جارہا ہے۔


انگلش سائیڈ کو اپنی ساکھ بچانے کے لالے پڑگئے، کپتان الیسٹرکک کو ٹوٹ پھوٹ کی شکارٹیم کو پھر سے یکجا کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، دوسری جانب کینگروز مہمانوں کی 'خاطر مدارت' کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے دینے کو تیار نہیں، کپتان مائیکل کلارک پہلے ہی کلین سوئپ کو اپنا ہدف قرار دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے مسلسل تین ایشز سیریز جیتنے کے بعد حیران کن طور پر ایسا مایوس کن کھیل پیش کیاکہ ٹرافی تیسرے ہی ٹیسٹ میں ہاتھ سے نکلی گئی ۔
Load Next Story