وزیر اعظم سے بان کی مون کا ٹیلی فونک رابطہجنوبی سوڈان میں سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
اقوام متحدہ کاامن مشن ملک میں اس بدترین تشددسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہا ہے
اقوام متحدہ کاامن مشن ملک میں اس بدترین تشددسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہا ہے۔فوٹو:فائل
وزیراعظم نوازشریف کواقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جنوبی سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی گفتگوعالمی رہنماؤں سے ان رابطوں کا حصہ ہے جن کامقصد سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فوجیوں کی تعدادمیں اضافے کے معاملے پران رہنماؤں کی حمایت حاصل کرناہے۔ اقوام متحدہ کاامن مشن ملک میں اس بدترین تشددسے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہا ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں لوگ بے گھرہو چکے ہیں۔ جنوبی سوڈان میں تقریبا 45ہزار افراداقوام متحدہ کے امن مشن میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔