حریف سے ٹکر کی وجہ سے فٹبالر کی کھوپڑی چٹخ گئی

اگلے چند روز تک وہ میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی رہیں گے، ہم ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہیں، کلب

اگلے چند روز تک وہ میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی رہیں گے، ہم ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہیں، کلب ۔ فوٹو: فائل

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کے ڈیوڈ لوئز سے ٹکر کی وجہ سے ولوز کے اسٹرائیکر رال جمینیز کی کھوپڑی چٹخ گئی۔


انگلش پریمیئر لیگ کے ایک مقابلے میں اسٹرائیکر رال جمینیز کی ٹیم 1-2 سے فتحیاب رہی تھی، یہ ولوز کی 40 برس میں آرسنل پر پہلی فتح ہے، جمینیز کو 10 منٹ تک فیلڈ میں ہی طبی امداد دی گئی بعد ازاں اسپتال لے جایا گیا۔

کلب کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک وہ میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی رہیں گے، ہم ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہیں۔
Load Next Story