ایرانی پارلیمنٹ نے تہران سے دارالحکومت منتقل کرنے کی منظوری دیدی

دارالحکومت کو تہران سے جنوب مغرب کی جانب 35کلو میٹر دور شہر برند میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

دارالحکومت کو تہران سے جنوب مغرب کی جانب 35کلو میٹر دور شہر برند میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔فوٹو:فائل

ایران کی پارلیمنٹ نے تہران سے دارالحکومت کی منتقلی کی منظوری دیدی۔


رپورٹ کے مطابق یہ تجویز اس لیے پیش کی گئی تھی کہ تہران کی آبادی12ملین سے تجاوزکرگئی ہے اور ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ حکام نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ فیصلے کو حد سے زیادہ خرچ طلب اور آئین کے منافی قرار دیا ہے۔ ایک اور رپوٹ کے مطابق دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلے کی حتمی منظوری کی صورت میں خصوصی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو2 برس کے اندرمتعلقہ سفارشات تیار کرے گا۔ ایک اطلاع کے مطابق دارالحکومت کو تہران سے جنوب مغرب کی جانب 35کلو میٹر دور شہر برند میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔
Load Next Story