روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا

دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے(فوٹو، فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔


تفصیلات کے مطابق ڈالر کا انٹربینک ریٹ 160روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 64پیسے کے اضافے سے 160روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60پیسے کے اضافے سے 161روپے 80پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story