انٹرنیشنل ہاکی مینز اور ویمنز ورلڈکپ کے لیے ٹیموں کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان
مینز ورلڈ کپ میں تمام 16 ٹیمیں براعظمی درجہ بندی کی بنیاد پر ورلڈ کپ میں جگہ حاصل کرسکیں گی (فوٹو : فائل)
کوالیفائنگ سسٹم کے فارمولے کی منظوری ایف آئی ایچ کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔ مینز ورلڈ کپ میں تمام 16 ٹیمیں براعظمی درجہ بندی کی بنیاد پر ورلڈ کپ میں جگہ حاصل کرسکیں گی۔ 2023ء کے ہاکی ورلڈ کپ میں 2021ء کی براعظمی چیمپئن شپس کی درجہ بندی پر جگہ ملے گی۔
ورلڈ کپ 2023ء کے لیےعلیحدہ کوالیفائنگ راونڈ نہیں کھیلا جائے گا۔ ایشیا سے میزبان بھارت سمیت 4 ممالک کو ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ہاکی ورلڈ کپ 2023ء میں یورپ سے سات ملک ہوں گے۔
اوشیانا اور پین امریکا سے دو، دو جب کہ افریقا سے ایک ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی حق دار ہوگی۔ پاکستان کے پاس ایشیا کپ کی تین بہترین ٹیموں میں جگہ بناکر ورلڈکپ کا ٹکٹ پانے کا سنہری چانس موجود ہے۔