ایمانداری سے کام کرنیوالے ناکام نہیں ہوتےعرفان کھوسٹ

عر فان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965 میں کیا تھا

عر فان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965 میں کیا تھا۔ فوٹو فائل

ٹی وی 'فلم اور تھیٹر کے نامور اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی46سالہ شوبز کی زندگی میں کبھی ''کام چوری'' نہیں کی بلکہ ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا اس وجہ سے آج بھی اپنا ایک نام رکھتاہوں ۔


خصوصی گفتگو کر تے ہوئے عر فان کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1965 میں کیا تھا اور 46 سال گزر جانے کے باوجود میرا سفر کا میابی سے جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی اور شعبہ جہاں بھی لوگ ایمانداری سے کام کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ کا میابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ہے اور اب یہ چاہتاہوں کہ پاکستان کو مسائل سے نجات ملے۔
Load Next Story