آفریدی پانچویں ون ڈے سے باہرنجی وجوہات کے سبب وطن واپسی

آل راؤنڈر بیٹی کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں،پی سی بی حکام

آل راؤنڈر بیٹی کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں،پی سی بی حکام۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR:
شاہد آفریدی سری لنکا کیخلاف جمعے کو شارجہ میں شیڈول پانچویں ون ڈے میچ میں شریک نہیں ہوںگے۔


پی سی بی ترجمان کے مطابق آل رائونڈر بیٹی کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں۔آفریدی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وہ ایک وکٹ اور 39 رنز ناٹ آؤٹ کی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے تھے، ون ڈے سیریز میں انھوں نے 34 اور 30 رنز ناٹ آؤٹ کی 2 اچھی اور اہم اننگز کھیلنے کے ساتھ5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس دوران وہ ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے کرکٹر بھی بن گئے۔ شاہد آفریدی نے جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ کھیلنے کا معاہدہ بھی کیا تھا تاہم بعد ازاں نام واپس لے لیا۔
Load Next Story