انگلش پریمیئر لیگ نیو کیسل نے اسٹاک کو زیر کرلیا

آرسنل نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو شکست دی، مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی بھی کامیاب

نیوکیسل سے میچ کے آغاز میں ہی اس کے 2 پلیئرز گلین ویلین اور مارک ولسن کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

انگلش پریمیئر لیگ میں نیو کیسل نے اسٹاک کو 5-1 سے زیر کر لیا، یہ ٹیم کی نویں میچ میں ساتویں فتح ہے۔

اس میچ سے قبل اسٹاک بھی مسلسل چار میچز میں ناقابل شکست رہا تھا، نیوکیسل سے میچ کے آغاز میں ہی اس کے 2 پلیئرز گلین ویلین اور مارک ولسن کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے 9 کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کیا۔




دوسری جانب آرسنل نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 3-1 سے شکست دے کر ایک بار پھر ایونٹ میں کم بیک کیا ہے، پہلے ہاف میں ٹیم نے کئی مواقع ضائع کیے جس کی سزا ویسٹ ہام کے کارلٹن کول نے گول کرکے دی، تھیو والکوٹ نے تین منٹ میں2 گولز کرکے میچ کا نقشہ تبدیل کیا، ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پاکر واپس آنے والے لوکاس پوڈولسکی نے 79 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری 3-1 کردی۔ کامیابی نے آرسنل کو لیورپول پر تین پوائنٹس کی برتری دلادی، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو 3-2 سے شکست دی جبکہ چیلسی نے سوانسی سٹی کو 1-0 سے مات دی۔
Load Next Story