آئی او سی نے پاکستان کو نئی وارننگ جاری کر دی

31 جنوری 2014 تک اسپورٹس پالیسی کو اولمپک تحریک سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت

گذشتہ ایک برس سے بار بار درخواستوں کے باوجود تاحال آئی او سی کو کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ فوٹو: فائل

آئی او سی نے اولمپک چارٹر پر عمل نہ کرنے پر پاکستان کو 31 جنوری 2014 تک کی نئی وارننگ جاری کر دی۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض الدین پیر زادہ کو ای میل میں حکومت پاکستان کو متنبہ کیا گیاکہ آئی او سی کے ہیڈ کوارٹرز میں 4 اکتوبر کوہونے والی میٹنگ میں رضامندی کے باوجود پاکستان کی قومی اسپورٹس پالیسی کو اولمپک تحریک سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، اس حوالے سے گذشتہ ایک برس سے بار بار درخواستوں کے باوجود تاحال آئی او سی کو کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا گیا۔




ای میل میں مزید کہا گیاکہ گذشتہ ہفتے لوازانے میں ایگزیکٹیو اجلاس میں موجودہ صورتحال کو سامنے رکھا گیا، چنانچہ حکومت پاکستان آئندہ ماہ کے اختتام تک اپنی قومی اسپورٹس پالیسی میں وعدہ کے مطابق نظر ثانی کرلے جبکہ اس ضمن میں حکومت کا نامزد نمائندہ آئی او سی سے براہ راست رابطہ کرکے پیش رفت سے آگاہ کرے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں آئی او سی کا ایگزیکٹیو بورڈ روس کے شہر سوچی میں 2 اور 3 فروری2014 کو اپنے اجلاس میں پاکستان کے خلاف اگلے اقدام کی تجویز پیش کرے گا۔
Load Next Story