وفاق کراچی میں 700 ارب سے زائد کے منصوبے کریگا اسد عمر

بی آر ٹی گرین لائن منصوبہ 2021کے وسط تک مکمل ہوجائیگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

بی آر ٹی گرین لائن منصوبہ 2021کے وسط تک مکمل ہوجائیگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت سات سو ارب سے زائد کے منصوبے وفاق کریگا۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت 7 سو ارب سے زائد کے منصوبے وفاق کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی گرین لائن منصوبہ 2021کے وسط تک مکمل ہوجائیگا، اس کے بعد اگلے 3سال میں کے سی آر منصوبے پر کام مکمل کیا جائیگا۔


اسد عمر نے کہاکہ دسمبر کے وسط تک کراچی سرکولر ریلوے کا کنسلٹنٹ اپوائنٹ ہوجائیگا۔ سرکولر ریلوے سے روزانہ کراچی کے تین سے چار لاکھ لوگ مستفید ہونگے۔

 
Load Next Story