ڈاکوؤں نے گاڑیوں میں لوٹ مار کے دوران2شہریوں کو گولیاں مار دیں
ناظم آباد2 نمبر سیف اﷲ ہوٹل کے قریب روٹ X-3 کی بس میں3 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے
بلدیہ ٹاؤن میں بس میں فائرنگ سے55 سالہ شخص ہلاک ہوا،ایس پی ،فوٹو: رائٹرز/فائل
شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں مزاحمت پر شہریوں کو قتل کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ڈاکوؤں نے ناظم آباد اور سعید آباد میں مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ نیو کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبر سیف اﷲ ہوٹل کے قریب منی بس میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے32 سالہ نور غازی خان آنکھ پر گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، بعد ازاں اسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی حسن حیدر نے بتایا کہ مقتول پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا۔
صبح سائٹ کے علاقے میں کام پر جانے کے لیے روٹ X-3 کی بس میں اپنے دیگر 2 رشتے داروں کے ہمراہ سوار ہوا تھا کہ ناظم آباد کے قریب سے منی بس میں3 ڈاکو سوار ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی، اس دوران نور غازی خان نے موبائل فون طلب کرنے پر مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، انھوں نے بتایا کہ مقتول سائٹ کے علاقے واقع اینٹوں کے تھلے پر کام کرتا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن بسم اﷲ چوک کے قریب منی بس میں فائرنگ سے55 سالہ محمد اسحاق ہلاک ہوگیا ۔
ایس پی بلدیہ ٹاؤن ملک احسان نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ، ایس ایچ او سعید آباد صغیر کا کہنا ہے کہ منی بس میں سوار ایک شخص کے ساتھ اسلحہ دیکھ اسحاق نے اس سے پوچھا کہ اسلحہ لے کر کہاں جا رہے ہو جس پر ملزم نے اس پر فائرنگ کر دی، نیو کراچی کے سلیم سینٹر کے قریب 22 سالہ عادل کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی وہ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی ہے۔