لاہور سے اغوا کیے گئے امریکی کی ویڈیو جاری رہائی کیلیے القاعدہ سے مذاکرات کا مطالبہ

وڈیوکو افغانستان میں صحافیوں کوای میل میں بھیجا گیا ہے جسے واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا

وڈیوکو افغانستان میں صحافیوں کوای میل میں بھیجا گیا ہے جسے واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور سے 2 سال قبل اغوا کیے گئے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر وارن وائن اسٹائن کی وڈیومنظر عام پرآگئی ہے۔


وڈیو میں انھوں نے صدراوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ القاعدہ سے انکی رہائی کیلیے مذاکرات کیے جائیں۔وڈیوکو افغانستان میں صحافیوں کوای میل میں بھیجا گیا ہے جسے واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔وڈیو کے ساتھ ایک خط بھی ہے جس میں 3اکتوبرکی تاریخ درج ہے۔وائن اسٹائن نے اغواء کاروں کی شرائط تو نہیں بتائیں تاہم کہا ہے کہ القاعدہ کے قیدیوں کی رہائی کیلیے اقدام اسکی آزادی کیلیے پہلاقدم ہوسکتا ہے۔
Load Next Story