شاپنگ مالز و دکانوں سے سامان اور رقم چرانے والی 3 بہنیں گرفتار

تینوں ملزمائیں سگی بہنیں ہیں، فوٹیجزکی مددسے پکڑی گئیں،مسروقہ قیمتی سامان اور رقم برآمد

تینوں ملزمائیں سگی بہنیں ہیں، فوٹیجزکی مددسے پکڑی گئیں،مسروقہ قیمتی سامان اور رقم برآمد۔ فوٹو: فائل

بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں سے قیمتی سامان چرانے والی3 ملزماؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے شاپنگ مالز و دکانوں سے سامان اور رقم چرانے والی 3 سگی بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزماؤں کو ٹیپو سلطان پولیس نے چوری کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھنے کے بعد گرفتار کیا ہے، پولیس نے ملزماؤں سے مسروقہ قیمتی سامان اور رقم برآمد کرلی۔


ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمائیں بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں سے قیمتی سامان چراتی تھیں، پولیس نے ملزمائوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھنے کے بعد گرفتار کیا۔

علاوہ ازیں گڈاپ پولیس نے بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کرکے اعلیٰ معیار کی 23 کلو چرس برآمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Load Next Story