شہری کا قتل پولیس افسر اور5 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
ملزمان پولیس اہلکاروں پرمقابلے میں غلام شبیرکے قتل کاالزام ہے،لواحقین نے جعلی مقابلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیاتھا
عدالتی حکم پرسرجانی ٹائون پولیس نے اے ایس آئی عمران رشید،کانسٹیبل فہد،عارف، وقاراورسجادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا فوٹو: فائل
سرجانی ٹاؤن پولیس نے عدالت کے حکم پر پولیس افسر اور 5 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
گزشتہ سال 5 مئی 2019 کو سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران غلام شبیر ہلاک اور جاوید نامی مبینہ ملزم زخمی ہوگیا تھا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی یوسف فرار ہوگیا تھا، واقعے کے خلاف ورثا نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے حکم دیا تھا۔
سرجانی ٹائون پولیس نے گزشتہ روز عدالتی احکام کی تعمیل کرتے ہوئے مقدمہ اے ایس آئی عمران رشید، کانسٹیبل فہد علی، کانسٹیبل محمد عراف ، کانسٹیبل وقار حسین اور کانسٹیبل سجاد علی کے خلاف درج کرلیا۔