آلودہ پانی اور خراب سبزیوں سے اجتناب کیا جائے ماہرین

شہر میں ہونے والی بارش کے بعد نومولود اور5 سال سے کم عمر بچوںکوانفیکشن سے بچانے کی سخت ضرورت ہے

شہری اس موسم میں غیرصحت مندانہ ماحول میںتیارکی جانے والی کھانے پینے کی اشیا سے مکمل اجتناب کریں۔ فوٹو: فائل

بارشوں سے شہر میں وائرل بیماریاں پھیل گئیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی مون سون کی بارشوںکے نتیجے میں مختلف امراض جنم لیتے ہیں ، ان میں وائرل انفیکشن اورجراثیمی بیماریاں بھی شامل ہوتی ہیں جبکہ ڈائریا کی وبا بھی اسی موسم میں جنم لیتی ہے، اس موسم میںمختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے پانی کو ابال کر استعمال کریں،گلے سٹرے پھل وسبزیاں ہرگزاستعمال نہ کی جائے، باسی کھانے اور آلودہ پانی سے ڈائریا کا مرض جنم لیتا ہے، معمولی سے بداحتیاطی سے ڈائریا، بخار، نزلہ زکام ، گلے کے انفیکشن سمیت دیگر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔


مختلف امراض کے ماہرین نے بتایا کہ مون سون کی بارش کے ساتھ ہی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ناک ،کان اور گلے کے انفیکشن میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ،اس موسم میں غیرصحت مندانہ ماحول میںتیارکی جانے والی کھانے پینے کی اشیا سے مکمل اجتناب کریں،انھوںنے کہا کہ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد نومولود اور5 سال سے کم عمر بچوںکوانفیکشن سے بچانے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ چھوٹے بچے والدین کی جانب سے معمولی سی بھی غفلت اورکم توجہ کی وجہ سے مختلف بیماریوںکا شکار ہوسکتے ہیں جس میںڈائریا ، ملیریا سمیت دیگر بیماریاں بھی شامل ہیں اور ایسی صورت میں فوری قریبی طبی مراکز میں رابطہ کیا جائے۔

سول اسپتال میں بچوں کی ماہر ڈاکٹر حسینہ چغانی نے کہا کہ شہر میں جاری بارش کے باعث چھوٹے بچوں میں سینے کے انفیکشن ،کھانسی ،نزلہ زکام،بخار سمیت دیگر بیماریوںکی شدت میں اضافہ ہوتاہے جس سے بچنے کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ ان پر اس موسم میں گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے دیں جبکہ تازہ سبزیاں،پھل اور صاف پانی کا استعمال کرائیں جبکہ نوجوان بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
Load Next Story