مزید 3مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق علاج شروع

ڈنگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد181ہوگئی

صوبائی ڈنگی سرویلنس سیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی 3مریض ڈنگی بخارکی شکایت کے ساتھ داخل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

کراچی میں مزید 3 مریضوں میں ڈنگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔


جس کے بعد کراچی میں اب تک ڈنگی بخار میں مبتلا ہونیوالے مریضوں کی تعداد181ہوگئی جبکہ ایک مریضہ اس مرض میںمبتلا ہوکر جاں بحق ہوچکی ہے ،صوبائی ڈنگی سرویلنس سیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی 3مریض ڈنگی بخارکی شکایت کے ساتھ داخل ہیں جہاں پر ان کا علاج جاری ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک مریض کوصحت یاب ہونے کے بعدگھرکوروانہ کردیا ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کاکہناہے کہ شہر میں بارشوںکاسلسلہ شروع ہوگیا ہے لہذا گلی محلوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں جبکہ شام کے اوقات میں مچھر مار اسپرے مہم کے سلسلے کو روزانہ کی بنیادوںپر معمول بنالیں تاکہ مچھروںکا فوری طور پر خاتمہ ممکن ہوسکے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بخار کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور اینٹی بائیوٹکس ادویات کا استعمال کرنے سے قبل سی بی سی ٹیسٹ لازمی کرایا جائے شہری اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
Load Next Story