غلط بیانی کر کے موبائل بیچنے پر دکاندار کو لینے کے دینے پڑ گئے
عدالت نے صارف کے ساتھ غلط بیانی کرنے پر 20 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا
صارف کو ذہنی دباؤ اور پریشانی میں رکھنے پر 5 ہزار بھی اداکرنے کاحکم۔ فوٹو، فائل
غلط بیانی کر کے موبائل بیچنے پر دکاندار کو لینے کے دینے پڑ گئے جب کہ تحفظ صارفین عدالت (کنزیومرپروٹیکشن کورٹ) نے صارف کی شکایت پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے صارف کے ساتھ غلط بیانی کرنے پر 20 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا اور دکاندار کو صارف کو نیا موبائل دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے صارف کو ذہنی دباؤ اور پریشانی میں رکھنے پر 5 ہزار جرمانہ عائد بھی کردیا۔
تحفظ صارفین عدالت میں صارف کی جانب سے دکاندار کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ غلط بیانی کر کے مجھے موبائل دیا گیا، 10800 کا موبائل لیا تھا 4 ماہ کے بعد موبائل بند ہوگیا، شکایت کرنے پر دکاندار بدتمیزی پر اتر آیا تھا۔
دوران سماعت عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا، عدالت نے دکاندار کو صارف کو نیا موبائل دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے صارف کے ساتھ غلط بیانی کرنے پر 20 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا، عدالت نے صارف کو ذہنی دباؤ اور پریشانی میں رکھنے پر 5 ہزار جرمانہ عائد بھی کردیا۔
عدالت نے دکاندار کو صارف کا قانونی خرچہ بھی خود بھرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ دکاندار نے اگر جرمانے ادا نہیں کیے تو 30 دن تک سزا ہوگی۔