جی ایس پی سے فائدہ اٹھاکربحرانوں سے نکل جائینگےگورنرپنجاب
مشکلات سے بچنے کیلیے 27کنونشنزکی مانیٹرنگ ودیگرفیصلے کیے جائیں گے
حکومتی سطح پریورپی یونین پاکستان بزنس فورم قائم کیا جائیگا ، استقبالیے سے خطاب ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں اور چیلنجوں کے باوجود جی ایس پی پلس سے بھرپور استعفادہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اب سیاست کے بجائے چیلنجوں اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔
یورپی رعایت سے فائدہ اٹھا کر ملک کوجلد بحرانوں سے نکال لیا جائیگا،یورپین یونین کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کے لیے حکومتی سطح پریورپی یونین پاکستان بزنس فورم قائم کیا جائے گا جس میں نجی شعبہ بھی شامل ہوگا، یورپی یونین میں تعینات پاکستانی مشن کو اب زیادہ متحرک ہونا پڑے گا کیونکہ پاکستان مخالف لابی تاحال یورپی یونین میں سرگرم ہے۔یہ بات انہوں ایف پی سی سی آئی، تاجررہنما ایس ایم منیر اور اپٹما کی جانب سے دیے گئے استقبالیے کے موقع پر تاجروں سے ملاقات کے دوران کہی، اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک، سابق صدر ایس ایم منیر، نومنتخب صدر زکریا عثمان، ایس ایم نصیر،شوکت احمد، ایس ایم تنویر،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین، اپٹما کے گوہر اعجاز اور دیگرنے بھی اظہارخیال کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بجلی و گیس کی عدم فراہمی اور امن وامان کی ناقص صورتحال کے باوجود تاجروصنعتکار برادری ملکی تجارتی وکاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے جس کے لیے تاجر و صنعتکار برادری خراج تحسین کی مستحق ہے۔
پنجاب میں فیکٹریوں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے سے صوبے میں صنعتی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کودرپیش اہم ترین مسائل کو وزیراعظم نوازشریف کے سامنے ترجیحی بنیادوں پراٹھایا جائے گا، تاجربرادری سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبا و طالبات کو پینے کاصاف پانی میسرکرنے سمیت غریب عوام کی مددکرنے میں بھرپورکرداراداکریں۔ انہوں نے کہا کہ 27 کنونشنزکی مانیٹرنگ سمیت یورپی ممالک کے ساتھ روابط کومزید بہتربنانے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں فیصلے کیے جائینگے تاکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس مراعات کافائدہ اٹھانے میںمشکلات کاسامنا نہ ہوسکے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پائے بغیر جی ایس پی پلس سے فائدہ اٹھایا نہیں جاسکتا، اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پہلو کو ضرور اپنائے اور جی ایس پی پلس ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ تاجروں کو آگہی فراہم کی جاسکے۔ اس موقع پرایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں معاشی انقلاب برپاکرنے کے لیے تاجروصنعت کاربرادری وزیراعظم کے ساتھ ہے۔