اعظم خان سواتی نے ریلوے کی وزارت کا چارج سنبھال لیا
شیخ رشید نے استقبال کے بعد چارج حوالے کیا، اعظم سواتی نے ذمہ داری سنبھال کر کام شروع کردیا
شیخ رشید نے استقبال کے بعد چارج حوالے کیا، اعظم سواتی نے ذمہ داری سنبھال کر کام شروع کردیا (فوٹو : وزارت ریلوے)
نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی وزارت ریلوے آمد شیخ رشید نے وزیر ریلوے کا چارج چھوڑ اعظم سواتی کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس کے مطابق نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا۔ قبل ازیں وزارت ریلوے میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے اعظم خان سواتی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں وزرا نے ایک دوسرے کے لیے نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بطور وزیر ریلوے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وزارت کا کام شروع کردیا ہے۔