انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیںلیاقت بلوچ
اقتدار میں رہنے والی جماعتوں کی ملی بھگت سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں،حافظ نعیم
کراچی میں جماعت اسلامی کے گزشتہ 3 مئیرز کا دور شہر کی ترقی کی روشن مثال کی صورت آج بھی موجودہے ،فوٹو:فائل
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کی رونقیں بحال کرنے اور کراچی کی حقیقی تعمیر و ترقی کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں اتری ہے، اہل کراچی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
اس بات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ناظم آباد کے زیر اہتمام کراچی بچاؤ ریلی کی قیادت اور جماعت اسلامی دستگیرکے زیراہتمام عائشہ پارک میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیاقت بلوچ نے کہاکہ اگر کراچی جلتا رہا تو ملک کے اندر معاشی استحکام کس طرح آسکتا ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے گزشتہ 3 مئیرز کا دور شہر کی ترقی کی روشن مثال کی صورت آج بھی موجودہے ، دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن اور قائمہ کمیٹی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے التوا کے حوالے سے خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا عوام کو ان کے بنیادی اور جمہوری حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔