پیشہ ور افراد تجربات سے متعلق کتابیں لکھیںادیب رضویؔ

شبر رضوی کی کتاب اکائونٹنگ سے وابستہ افرادکی رہنمائی کریگی،کشورزہرا

ماہر معاشیات شبر زیدی اپنی کتاب ڈاکٹر ادیب رضوی کو پیش کررہے ہیں ، کشور زہرا بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : سید فیصل حسین/ ایکسپریس

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ پیشہ ور افراد کو چاہیے کہ وہ کتابیںلکھیں اوراپنے تجربات ومشاہدات سے لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ پیشہ ورافراد ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور معاثرے میں آگاہی بڑھے۔

وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس پاکستان میں منعقدہ ماہر معاشیات شبر رضوی کی اکائونٹنگ کے حوالے سے تجزیاتی کتابA journey for clarity" "کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ شبر رضوی اہم ماہر معاشیات ہیں، شبر رضوی سے کہا تھا کہ وہ کتاب لکھیں اور اپنے تجربات قلمبند کریں، مجھے امید ہے ان کی اس کاوش سے لوگوں کی رہنمائی ہوگی اور اس کتاب کے ذریعے دیگر پیشہ ورافراد و ماہرین کو اپنے تجربات و مشاہدات قلمبند کرنے کی ترغیب ملے گی۔




ماہر معاشیات و سابق صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن شبر زیدی نے کہا کہ اکائونٹنگ صرف مالی اخراجات وادائیگی کا معاملہ نہیںہے بلکہ اکائونٹنگ اصول اور ٹیکس اصول دونوں ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں، رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا کہ شبر رضوی کی یہ کاوش اکائونٹنگ سے وابستہ افراد کی رہنمائی کریگی، اس موقع پر نعیم احمد، اسد علی شاہ، مسعود نقوی، ثاقب مسعوداورچیئرمین سندھ ریونیو بورڈ تشفین نیاز نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story