بلدیاتی انتخاباتکراچی میں2410سے زائدکاغذات نامزدگی جمع

متحدہ کے وسیم اختر اورشاکرعلی کے کاغذات بھی جمع ،اتوارکونامزدگی کاآخری دن ہے

آج اورکل سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی جانب سے کاغذات جمع کرانے کا امکان فوٹو: فائل

SHANGHAI:
بلدیاتی انتخابات میں انتخابی شیڈول کے چوتھے دن متحدہ قومی موومنٹ،پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اوردیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کے سیکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، 6 اضلاع میں مجموعی طورپر2ہزار410کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق صوبائی وزراوسیم اختر اور سید شاکر علی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اتوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآخری دن ہے،ہفتے و اتوار کو سیاسی جماعتوں کے اہم رہنمائوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی توقع ہے، ضلع وسطی میں 642 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ ضلع شرقی میں 488، ضلع ملیر 241 ضلع جنوبی 196،ضلع غربی میں316اورضلع کورنگی میں507کاغذات نامزدگی جمع ہوئے،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اورسابق صوبائی وزیروسیم اختر نے ضلع شرقی میں ریٹرننگ افسر فیروزآبادکے دفتر میں جنرل کونسلر کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ ایم کیوایم کے رہنماسید شاکر علی نے ضلع وسطی میں ریٹرننگ افسر گلبرگ کے دفترمیں اپنے دستاویزات جمع کرائے، شاکر علی جنرل کونسلرکی نشست کیلیے انتخاب لڑیں گے، ریٹرننگ افسران کے مطابق امیدوارانفرادی طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں،بعدازاں انھیں پینل تشکیل دیناہوگا۔




تاکہ الیکشن میں حصہ لے سکیں،نمائندہ ایکسپریس کے سروے کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوسرے دن رش زیادہ نظر آیا،امیدواراپنے حمایتیوں کے ہمراہ ٹولیوں کے شکل میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر کاغذات نامزدگی جمع کرانے آرہے تھے،بیشتر فارمز جنرل کونسلر کی نشست پرجمع کرائے گئے تاہم خواتین کی بھی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مزدور اور اقلیتی نشستوں پرانتخابی دنگل میں حصہ لینے کیلیے بھی امیدوارجوش وخروش کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آرہے تھے،ضلع ملیر کی 38 یونین کمیٹیوں کی 342 نشستوں پرامیدواروں نے بڑی تعدادمیں کاغذات نامزدگی جمع کرائے،امیدواروں کارش زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ملیر نے وصولیابی کیلئے ایک گھنٹے کا وقت بڑھا دیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنرڈسٹرکٹ ملیر غلام حیدر چانڈیونے بتایاکہ ضلع ملیرمیں کاغذات جمع کرانے کاعمل پر امن طور پرجاری رہا اورامیدواروں کو کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔کاغذات جمع کرانے والوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف برادریوں کے امیدواربھی شامل تھے۔
Load Next Story