ایس بی سی اے کی کالی بھیڑوں نے شہر کا نقشہ ہی بدل دیا
صدرٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کرانے والی مافیا سرگرم،اولڈسٹی ایریا، شومارکیٹ، رام سوامی، گلشن فیصل میں بے ہنگم تعمیرات
اولڈ سٹی ایر یا بمبئی بازار میں150سال پرانی عمارت میں بھی غیرقانونی تعمیرات،نکاسی اور فراہمی آب کے مسائل میں بے پناہ اضافہ۔ فوٹو: فائل
صدر ٹاؤن غیر قانونی تعمیرات کرانے والی مافیا کے نشانے پر آگیا، صدر ٹاؤن ون اور ٹو میں غیر قانونی تعمیر ات مافیا اورراشی افسران کی سر پرستی میں بھر مارلگ گئی۔
کراچی میں لینڈ مافیا اور ایس بی سی اے کے راشی افسران نے صدر ٹاؤن میں ڈیرے جمالیے، شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے بعد کر پٹ افسران نے صدرٹاؤن کو غیرقانونی تعمیرات کا جنگل بنانا شروع کر دیا، قومی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ میں بھی غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں، اولڈ سٹی ایر یا میں بمبئی بازار میں 150سال پرانی عمارت جو انتہائی مخدوش ہوگئی ہے جس کو صدیق حلوائی کی عمارت کہا جاتا ہے یہاں رہائش نہیں تھی۔
علا قہ مکینوں نے درخواست کی کہ اس کو مسمار کیاجائے تاکہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے نئے غیر قانونی تعمیرات کے سسٹم نے یہاں بھی تعمیرات کرانا شروع کر دی اب تک دو چھتیں تعمیر کی جا چکی ہیںجو حمید زرداری کی سر پرستی میں ڈالی گئی ہیں، قانون کے مطابق ان عمار توں میں حکومتی اجازت کے بغیر ایک کیل بھی نہیں لگ سکتی۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے سیکڑوں کی تعداد میں شکا یت درج کرائی ہیں کہ شومارکیٹ ، گلشن فیصل، رام سوامی، صدر، برنس روڈ، لیاری سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں لیکن ڈائریکٹر ایس بی سی اے صدر ٹاؤن حمید زرداری، آفتاب سومرو، ندیم آرائیں، عامر اقبال سمیت ان کی ٹیم ان شکایت کے ازالے کے لیے کچھ نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی شکایت ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہے۔
شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف پلا ٹس پر غیر قانو نی تعمیر ات کی شکا یت کی ہے جس پر کو ئی کام نہیں ہو رہا ہے، ذرائع نے بتا یا کہ ڈائریکٹر حمید زرداری اور ان کی ٹیم نے صدر ٹاؤن میں پلا ٹ نمبر63/1/2 جی آر ڈبلیو صدٹاون نمبر ایک میں گر اؤنڈ پلس سیون کی اضا فی منزل کو مسمار کر نے کے لیے پہنچے نمائشی کارروائی کی گئی جس کے بعد انہدامی کا ررو ائی کو روک دیا گیا، حمید زرداری کا فرنٹ مین آفتاب سومرو اور ندیم آرائیں مبینہ طور پر اس عمارت کے مالکان سے رشوت وصول کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس عمار ت کے اضا فی فلور کو مسمار کر نے کے لیے مسلسل دو دن تک ڈیمولیشن کی فہر ست میں نام ڈالا گیا لیکن حمید زرداری نے مبینہ رشوت وصول کر کے اس کو روک دیا، شہریوں کی جانب سے سب سے زیادہ شکا یت گلشن فیصل میں کی گئی ہے جہا ں ملٹی پل بلڈنگ، پورشن تعمیر کیے جار ہے ہیں جو تمام کے تمام نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر کیے جار ہے ہیں۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات سے نکاسی اور فراہمی آب کے مسائل میں بے پنا ہ اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔ پلا ٹ نمبر 131گا رڈن ویسٹ میں مبینہ رشوت کے عوض دکا نیں اور گراؤنڈ فلور غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ نقشے میں یہ جگہ پا رکنگ کی ہے، شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ اسی طرح پلا ٹ نمبر104 گارڈ ویسٹ میں بھی گراؤنڈ فلور پا رکنگ کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔
ذرا ئع نے بتایا کہ یہ تمام غیر قانونی تعمیر ات حمید زرداری کے ماتحت ہو ر ہی ہیں،ندیم آ رائیں اور آفتاب سومرو معاملا ت دیکھتے ہیں، شہریوں کی جانب سے صدر ٹاؤن میں مز ید غیر قانونی تعمیر ات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں گلشن فیصل کے کئی پلا ٹس ہیں۔ جہاں ملٹی پل پورشن اور غیر قانو نی طور پر دوسری اور تیسری منزل تعمیر کی گئی صدر ٹاؤن میں گلشن فیصل بڑے بڑے کا رندے ملو ث بتا ئے جاتے ہیں۔
ڈائریکٹر حمید زرادری تمام غیر قانونی کام اپنی سر پر ستی میں کر ارہا ہے ،گلشن فیصل میں پلاٹ نمبر بی 160/2، بی تینتیس ، اے 29اسٹریٹ نمبر 7،پلا ٹ نمبر اے 42اسٹریٹ نمبر10 کلفٹن ، پلا ٹ نمبر بی 103 اسٹریٹ 15 کلفٹن گلستان فیصل زون ٹو ، پلاٹ نمبر بی 3 اسٹریٹ کلفٹن ، پلاٹ نمبر بی 9اسٹریٹ 15 کلفٹن اس پلا ٹ کے بارے میں بتا یا جا تا ہے کہ یہ ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو کے دوست کا پلا ٹ ہے۔ بی 43 ، بی 69 اسٹریٹ نمبر 14 ملٹی پل پورشن تعمیر کیے جارہے ہیں ، پلاٹ نمبرایف 39، پلاک 5 صدر ٹاون ٹو ، سمیت سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی تعمیر ات کی جارہی ہیں جو ڈائریکٹر حمید زرداری کے ماتحت چل رہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ حمید زرداری اس وقت صد ٹاون ون اور ٹو کا ڈا ئریکٹر ہے جو سیاہ سفید کا مالک بنا ہوا ہے ،شہریوں کی جانب سے ایکسپریس اخبار سے رابط کیا گیا۔
شہریوں نے کہا کہ صدر ٹاؤن میں تعینات ڈائریکٹر حمید زرداری ، آفتاب سومرو ، ندیم آ رائیں کے خلاف کارروائی کی جائے،غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ شہریوں نے صدر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹاؤن ون اور ٹو میں غیر قانونی تعمیر ات کے حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو سے رابط کیا پیغام دیا گیا لیکن انھوں نے موقف دینے سے گر یز کیا، صدر ٹاؤن کے ڈائریکٹر حمید زرداری سے بھی موقف حاصل کر نے کی کوشش کی گئی لیکن انھو ں نے فو ن ریسیو نہیں کیا۔