آج پاکستان میں جمہوریت بینظیربھٹو کی مرہون منت ہےگیلانی

بینظیرکے قاتل نہ پکڑنے کارحمن ملک بتاسکتے ہیں، جہانگیر بدر، تقریرکارائٹربدلناچاہیے،ثنااللہ

بینظیربھٹو نے سابق صدر پرویزمشرف کووردی اتارکر الیکشن کرانے پرمجبور کیا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بینظیربھٹو شہیدپاکستان کی ہی نہیں، عالمی لیڈر تھیں، آج پاکستان میںجمہوریت ان کی مرہون منت ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرارمیں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ بینظیربھٹو نے سابق صدر پرویزمشرف کووردی اتارکر الیکشن کرانے پرمجبور کیا۔ نوازشریف الیکشن کابائیکاٹ کرناچاہتے تھے لیکن بی بی شہید نے ان کوبھی الیکشن میں حصہ لینے پرراضی کیا۔ بلاول بھٹوپارٹی کے چیئرمین ہیں۔ انھوںنے اپنی تقریرمیں ہرایشو پربات کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیربدر نے کہاکہ بینظیربھٹو کاقتل بہت بڑاواقعہ تھا۔ ہم نے وزارت داخلہ کواپنے لیے استعمال نہیں کیا۔ اگر پیپلزپارٹی کے دورمیں بینظیرکے قاتل نہیںپکڑے جاسکے تواس کاجواب رحمن ملک دے سکتے ہیں۔ سیاست میں پیپلزپارٹی تھوڑاکمزور ضرورہوئی ہے لیکن سیاست میں ایسے دورآتے جاتے رہتے ہیں۔ صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہاکہ بلاول بھٹوکی تقریرلکھنے والاتبدیل کرنا چاہیے۔




جس طرح بلاول بھٹوکو بنایاجا رہاہے وہ درست نہیں۔ بلاول بھٹونے کسی انفارمیشن پرہی کوئی بات کی ہوگی لیکن بینظیرکی شہادت کے موقع پرکوئی متنازعہ بات نہیں کرناچاہیے۔ سینئرصحافی مظہرعباس نے کہاکہ بینظیر بھٹو اوربلاول بھٹوکا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔ بینظیربھٹو کی پالیسی سے بلاول بھٹوکی پالیسی متصادم ہے۔ بی بی کی برسی کے موقع پران کو نوازشریف، عمران خان اورملک کے سارے بڑے سیاستدانوںکو مدعوکرنا چاہیے تھا۔ پیپلزپارٹی کوچاہیے کہ بینظیربھٹو کووفاق کی علامت بنائیں۔ بلاول بھٹوکی موجودہ تقریرپچھلی تقریروںسے مختلف ہے لیکن وہ اپنے ذہن سے تقریرنہیں کررہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما صفدرعباسی نے کہاکہ بینظیر بھٹوکے قتل کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کوئی اقدام نہیںکیا۔ جس روز یواین اوکی ٹیم پاکستان آئی تھی اسی روز سے حکومت نے سنجیدگی ظاہرنہیں کی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاکہ بلاول ابھی بچے ہیں۔ پی ٹی آئی پیپلزپارٹی کی طرح امریکاکے جوتے نہیںچاٹتی ۔
Load Next Story