جمعیت علمائے پاکستان کے تحت یوم تحفظ ختم نبوت

غلامان مصطفیؐ متحدہوکرقادیانیوںکی سازشوں کا مقابلہ کریں،مقررین۔

غلامان مصطفیؐ متحدہوکرقادیانیوںکی سازشوں کا مقابلہ کریں،مقررین

جمعیت علمائے پاکستان کے تحت یوم تحفظ ختم نبوت منایاگیا۔


تفصیلات جمعیت علمائے پاکستان کے تحت جمعہ کویوم تحفظ ختم نبوت منایاگیا۔اس موقع پرحیدرآباد،میرپور خاص سمیت دیگر شہروں میں سیمینار اور تقریبات کاانعقادکیاگیا۔جے یو پی کے تحت ضلع حیدرآباد کی 3سے زایدمساجدمیںاجتماعات منعقدہوئے،جامع مسجد پھلیلی میںمنعقدہ مرکزی اجتماع سے ضلعی صدرحسین بخش حسینی اورجنرل سیکریٹری محمد ابراہیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن پاکستان وعالم اسلام کے لیے تاریخ سازدن ہے کیونکہ اس روز پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں اورمرزائیوں کو علامہ شاہ احمد نورانی کی قرار داد پرغیر مسلم اقلیت قرار دیااوریوں ایک فتنہ اپنے انجام کو پہنچا۔

علامہ شاہ احمد نورانی نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عقیدہ ختم نبوت کو اجاگر کیا اور قادیانیوں کی اندرون و بیرون ملک جاری ریشہ دوانیوں کو اجاگر کیا۔انکاکہناتھاکہ قادیانیوں کی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں اب بھی جاری ہیں، یہ اسلام اور ملکی آئین کے غدارہیں اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے امریکی وبھارتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں ،غلامان مصطفیؐ کومتحد ہوکران سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story