حیدرآباد میںسہ روزہ انسدادپولیومہم10ستمبرسے شروع ہوگی

285664 بچوںکوپولیوسے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے،ڈاکٹربخش علی۔

حيدرآباد: ڈسٹركٹ ہيلتھ آفيسر حيدرآباد بخش علي پتافي پريس كلب ميں نيوز كانفرنس كر رہے ہيں ۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر بخش علی پتافی نے بتایا ہے کہ ضلع حیدرآباد میں سہ روزہ انسدادپولیو مہم کاآغاز10ستمبرسے ہوگا۔


جس میں 5سال سے کم عمر 285664 بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ حیدرآباد پریس کلب میں ڈاکٹر محمد اشرف میمن، نظیر احمد رستمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ 12ستمبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کیلیے 704 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

88 فکس سینٹراور37ٹرانزٹ پوائنٹس بنانے کے ساتھ، مہم کی نگرانی کے لیے 53 یو سی ایم او، 7 تعلقہ سپروائزر اور 169ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف کے نمائندے بھی مہم کی نگرانی کریںگے۔ انھوں نے کہا کہ بچوںکو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ایک سال سے کم عمرکے بچوںکو حفاظتی ٹیکوںکاکورس بھی مکمل کروایاجائے گا تاکہ بچے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
Load Next Story