پاکستان کو بابر اعظم کی کمی محسوس ہونے لگی
پہلے میچ میں ٹیم نے 20سے 25رنزکم بنائے، بیٹسمین نوآموز ہیں،شاداب
پہلے میچ میں ٹیم نے 20سے 25رنزکم بنائے، بیٹسمین نوآموز ہیں،شاداب فوٹو: فائل
ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پاکستان کو بابر اعظم کی کمی شدت سے محسو س ہونے لگی۔
آکلینڈ میں پہلے ٹی 20میں شکست کے بعد کپتان شاداب خان نے کہا کہ طویل وقفے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پاکستان ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی،اس پچ پر بہتر مجموعہ حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، مشکل صورتحال کے بعد کم بیک کرنا مثبت پہلو تھا، میرے خیال میں ہمارے ٹوٹل میں 20سے 25رنز کم تھے، میزبان بولرز اپنی کنڈیشنز سے اچھی طرح آگاہ اور ان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹاپ آرڈر میں نوجوان اور نو آموز بیٹسمین شامل ہیں، یقیناً انھوں نے میچ سے بہت کچھ سیکھا ہو گا،ان میں صلاحیت موجود اور امید ہے کہ اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
ایک سوال پر آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر اعظم پوری ٹیم اور اننگز کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، انکی کمی محسوس ہوئی، ٹاپ آرڈر میں فخرزمان کی کارکردگی بھی اہم ہوتی ہے، پاکستان کے نوجوان بیٹسمینوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور زمبابوے کیخلاف سیریز میں بہترین پرفارم کیا تھا، نیوزی لینڈ کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، یہاں کھیلنے سے ہی کارکردگی میں بھی نکھار آئیگا، آئندہ میچز میں بھی مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اتریں گے۔
انھوں نے کہا کہ حارث کا انرجی لیول ٹیم کو متحرک کرتا ہے، اچھی بات ہے کہ ٹوٹل کم ہونے کے باوجود بولرز نے آخر تک ڈٹ کر مقابلہ کیا، فہیم اشرف بولنگ تو پہلے بھی اچھی کر رہے تھے، آج بیٹنگ میں بھی بہتر کھیل پیش کیا،ان کا بطور آل راؤنڈر پرفارم کرنا قومی ٹیم کیلیے خوش آئند ہے۔
شاداب نے کہا کہ تماشائیوں کی موجودگی میں کرکٹ کھیلنا بڑا خوشگوار تجربہ رہا، ہمیں سپورٹ بھی ملی، اگلے میچ میں میدان کا رخ کرنے والے شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے۔