پہلی ششماہیتنخواہوں میں اضافہ 10مہنگائی30فیصدبڑھ گئی

صارفین کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی،افراط زر کی شرح پھر سے ڈبل ڈیجٹ میں داخل

پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر)کے دوران ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے. فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دس فیصد کیا گیا ۔

جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر)کے دوران ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کی قوت خرید بُری طرح متاثر ہوئی ہے اور افراط زر کی شرح پھر سے ڈبل ڈیجٹ میں داخل ہوگئی ہے۔




تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اشیائے خوردونوش آٹا، چاول، گھی، دالیں، سبزیاں، پھل، دودھ، گرم مصالحہ، خوردنی تیل، صابن، سرف ودیگر اشیائے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 35 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران دال مونگ کی قیمت35فیصد اضافے کے ساتھ 145 روپے فی کلو گرام ہو گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران آٹے کی قیمت بارہ فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 45روپے فی کلو گرام ہو گئی۔
Load Next Story