پھل وسبزیوں کے بیجوں کی طلب 15 لاکھ ٹن سے تجاوزکرگئی

مقامی مارکیٹ میں صرف 3 لاکھ ٹن بیج دستیاب ہے۔

مقامی مارکیٹ میں صرف 3 لاکھ ٹن بیج دستیاب ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان میں پھل و سبزیوں کے بیجوں کی ضرورت 15 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں صرف 3 لاکھ ٹن بیج دستیاب ہے۔


نیز چاول ، آلو ، مکئی ، دیگر سبزیات و پھل کا 12 لاکھ ٹن بیج درآمد کرنے پر سالانہ اربوں روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے تاہم مقامی سطح پر ہائبرڈ بیج تیار کرکے بھاری درآمدی اخراجات بچائے جا سکتے ہیں۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران زرعی سائنسدانوں اور ماہرین زراعت نے کہاکہ بھارتی پنجاب میں حکومت مشکلات کے باوجود زرعی سرگرمیوں اور انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

جس کی وجہ سے کسانوں کو نہ صرف زرعی مشینری تک رسائی حاصل ہے بلکہ سیڈ انڈسٹری کے فروغ کی وجہ سے ہائبرڈ بیجوں کی مقامی تیاری اور دستیابی نے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لدھیانہ یونیورسٹی کا ایک پروفیسرپانچ ہزار ایکڑ پر بہترین پیداواری صلاحیت کے آلو سے بیج حاصل کرکے مقامی ضروریات کو پوری کر رہا ہے لہٰذا پاکستان میں بھی ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
Load Next Story