نصرت فتح علی خان کے گیتوں کو ہیری آنند ری مکس کریں گے

ہیری آنند نصرت فتح علی خان کے 10 منتخب کردہ گیتوں کو ری مکس کر کے ریکارڈ کریں گے۔

استاد نصرت فتح علیخاں کا میوزک تمام عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول تھا ۔ فوٹو : فائل

بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور میوزک ارینجر ہیری آنند نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خاں کے گائے مقبول گیتوں کو ری مکس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس پراجیکٹ پر کام کرنے سے قبل وہ باقاعدہ گلوکار راحت فتح علی سے اجازت لینگے اور پھر دس منتخب کردہ گیتوںکو ری مکس کر کے ریکارڈ کرینگے جب کہ ان گیتوں کے ویڈیو عالمی معیار کے مطابق بنائے جائیں گے۔ ''واضح رہے کہ ہیری آنند اس سے قبل ماضی کی مقبول بھارتی فلموں کے گیتوں کو بھی ری مکس کر چکے ہیں اور انکو دنیا بھر میں زبردست رسپانس ملا تھا''۔




ہیری آنند نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ استاد نصرت فتح علیخاں کا میوزک تمام عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول تھا اور آج بھی اسی طرح مقبول ہے، مجھے اکثر خیال آتا تھا کہ اس عظیم گلوکار کے فن کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے مجھے کچھ کرنا چاہیے، ویسے تو ان کی گائی سب ہی قوالیاں، گیت اور غزلیں بیحد مقبول ہیں لیکن میں نے ان میں سے دس کا انتخاب کیا ہے، پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے ان کے جانشین راحت فتح علی خاں سے باقاعدہ اجازت لونگا۔
Load Next Story