پختونخوا میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف چیف الیکشن کمشنر کی زیرنگرانی تجرباتی پولنگ

جیسے ہی ووٹر اپنا شناختی کارڈ اس مشین میں ڈالے گا اس کا سارا ڈیٹا سامنے آجائیگا

جیسے ہی ووٹر اپنا شناختی کارڈ اس مشین میں ڈالے گا اس کا سارا ڈیٹا سامنے آجائیگا۔فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوامیں انتخابات کے دوران جعلی اوربوگس ووٹوں کی روک تھام کیلیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرادیاجسے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے استعمال کیا جائیگا۔


گزشتہ روز تجرباتی بنیادوں پر بائیو میٹرک کا استعمال پشاور کی 3یونین کونسلوں وڈپگہ'بدھائی اور سربلند پورہ میں کیا گیاجہاں باقاعدہ پولنگ سٹیشن وپولنگ بوتھ قائم کرکے ووٹنگ کروائی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے ووٹنگ کی باقاعدہ نگرانی کی، مشین25 سے30 ہزار مالیت کی ہے، جیسے ہی ووٹر اپنا شناختی کارڈ اس مشین میں ڈالے گا اس کا سارا ڈیٹا سامنے آجائیگا اور پھر انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کے بعد وہووٹ ڈال سکے گا، کوئی ووٹر کسی اور حلقہ میں دوبارہ ووٹ ڈالے گا تو مشین فوراً اس کارڈ کو مسترد کردے گی۔
Load Next Story