وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا
سابق وزیرا عظم نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی
سابق وزیر اعظم نے امریکا جانے کے لیے 15 دن کی اجازت اجازت طلب کی تھی(فوٹو، فائل)
وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہت جلد امریکہ جائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی ۔کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا جانے کی اجازت ون ٹائم اور 15 دن کیلئے ہوگی جس کا اطلاق اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کو کورونا ہے اور وہ علیل ہیں۔ ان کی عیادت کیلئے امریکا جانا ہے۔