طالبان آئین کو مانتے ہیں صرف اس پر عملدرآمد چاہتے ہیںسمیع الحق

ملک میں امن قائم کرنے کیلیے طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔سربراہ جے یو آئی (س)

ملک میں امن قائم کرنے کیلیے طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔سربراہ جے یو آئی (س)۔ فوٹو : آن لائن

جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ طالبان ہیں، ملک میں امن قائم کرنے کیلیے طالبان سے مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔


وہ ہفتے کوجامع مسجد کبریٰ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا ملکی آئین صرف اسلامی نظام کی بات کرتا ہے اور طالبان بھی آئین پر عملدرآمد کی بات کرتے ہیں اگر کوئی یہ کہے کہ طالبان آئین کو نہیں مانتے تو یہ غلط ہے۔ یہ بھی آئین کا حصہ ہے کہ ملک پاکستان کا صدر اور وزیراعظم مسلمان ہو گا مگر یہاں غیر مسلم کو وزیراعظم بنانے کی بات کی جا رہی ہے یہ بھی آئین سے انحراف ہے۔انھوں نے کہا موجودہ حکومت اور نظام سے طالبان تو دور کی بات ہے میں خود مطمئن نہیں ہوں۔
Load Next Story