محمد عرفان بحالی فٹنس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ابوظبی پہنچ گئے

عرفان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر ڈیل نائلر کی زیرنگرانی ٹریننگ کرینگے۔

عرفان قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر ڈیل نائلر کی زیرنگرانی ٹریننگ کرینگے۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر محمد عرفان بحالی فٹنس پروگرام میں حصہ لینے کیلیے ابوظبی پہنچ گئے،وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر ڈیل نائلر کی زیرنگرانی ٹریننگ کرینگے۔


روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، یو اے ای میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹریننگ سے فٹنس مزید بہتر ہوجائے گی۔ انھوں نے کہاکہ قومی ٹیم اس وقت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، امید ہے کہ ٹیسٹ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ محمد عرفان مسلسل کرکٹ کھلائے جانے کی وجہ سے یواے ای میں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے آخری ٹوئنٹی20میچ کے دوران کولہے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، طویل القامت پیسر کو سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلیے بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔
Load Next Story